دیر لوئر، نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک
دیر لوئر: دیر لوئر میں ایک افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں دس افراد لقمٔہ اجل بن گئے۔ نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او دیر لوئر کے مطابق نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازع تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔