ایٹمی اثاثوں کا تحفظ، پاکستان بھارت پر بازی لے گیا
واشنگٹن ڈی سی: ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات میں پاکستان نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
امریکی ادارے نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کیٹگری میں خود کو بہت زیادہ بہتر بنایا ہے، سب سے زیادہ مؤثر اقدامات پر پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان نے پلس 25 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ گلوبل نارمز کیٹگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔
این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق ایٹمی اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19واں اور بھارت کا 20 واں نمبر ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں اور بھارت کا 38واں نمبر ہے۔ بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اسی طرح تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں جب کہ پاکستان نے 58 اسکور کیے ہیں۔ اس طرح ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنی ٹوئٹ میں رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔