بھارتی فوج کی درندگی عروج پر، مزید 3 کشمیری شہید!

سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔