سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، پٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے!

کراچی: سندھ حکومت نے پٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فيصلہ کرليا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فيصلہ مون سون کي صورت حال پرعوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش کے دوران گاڑیوں اور جنريٹر کے لیے پٹرول نہ ملنے پر لوگوں کو مشکلات کو سامنا کرنا پڑا تھا۔ پٹرول پمپس کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔