ٹرمپ کے خلاف بھتیجی کی کتاب نے فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے

واشنگٹن: امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یادداشتوں پر مبنی کتاب کی پہلے ہی دن قریباً 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کتاب کے پبلشر کا کہنا ہے کہ مزید کتاب کی کاپیاں چھاپنے کے آرڈر بھی دے دیے گئے ہیں۔
چچا ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کے متعلق اہم انکشافات پر مبنی میری ٹرمپ کی کتاب کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی ایمازون کے سیل چارٹ میں سرفہرست ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس میری ٹرمپ کی کتاب کو جھوٹ قرار دے چکا ہے۔
امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں جن سے ہر امریکی شہری کو خطرہ ہے۔
کتاب میں ٹرمپ کے والد کے برے رویے اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کا بھی ذکر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔