بھارتی سفارت کاروں نے کلبھوشن یادیو کو سنے بغیر راہ فرار اختیار کر لی: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سفارت کار کلبھوشن یادیو کی بات سنے بغیر لوٹ گئے، ان کا رویہ حیران کن تھا، وہ دم دبا کر بھاگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی، مگر اس اقدام سے بھارتی بوکھلاہٹ عیاں ہوئی۔
کلبھوشن کے معاملے میں مودی سرکار کی ہچکچاہٹ اور بوکھلاہٹ پھر آشکار ہوگئی، سفارت کار کلبھوشن کی بات سنے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلبھوشن بھارتی سفارت کار کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے، بدنیتی سامنے آگئی، بھارت رسائی چاہتا ہی نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کہتا رہا، مجھ سے بات کریں، مگر سفارت کار چلے گئے، بھارتی سفارت کاروں کا رویہ حیران کن تھا، انہیں کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تو رسائی کیوں مانگی تھی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قونصلرز کو درمیان میں لگے شیشے پر اعتراض تھا، آڈیو ویڈیو ریکارڈ پر اعتراض تھا، انھیں ہٹا دیا گیا، مگر وہ پھر بھی احتجاج کرکے چلے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔