ایک مضبوط عورت کی کہی ہوئی بات کی آج بھی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، اشنا شاہ

کراچی: ڈراموں کی معروف اشنا شاہ آج کل پاکستان میڈیا انڈسٹری میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، جنہیں دنیا بھر کے واقعات پر اپنی آواز بلند کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے، وہ کبھی بھی ڈر کر اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاتیں۔ وہ عفت عمر کے شو میں سوشل میڈیا کے ستارے کی حیثیت سے مدعو تھیں اور ذہنی صحت سے متعلق گفتگوکررہی تھیں۔

کچھ ٹویٹس اور بیانات کی غلط تشریح سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اشنا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نہیں دیکھا گیا کہ معاملہ کتنا اہم ہے، بلکہ ان کے الفاظ کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے، اور انہیں ہیڈ لائنز بناکر پیش کیا جاتا ہے۔ "بلا”میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ ” میں ایک انسان ہوں، اور مجھے بھی اس بات کا حق ہے کہ اپنے ساتھ ہوئے واقعات کا بغیر کسی بد دیانتی کے اظہار کر سکوں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ انھوں نے لشکارہ میں اپنی جانب سے سو فیصد کوشش کی، اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اشنا نے ” بلا”میں اپنی غیر معمولی اداکاری کی صلاحیت کا بھرپورمظاہرہ کیا ہے۔ وہ آج بھی انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی حراسانی یا کسی بھی جانور کے حقوق کی وکالت کرنے کا معاملہ یا اس کے علاوہ دنیا کا کوئی اور موضوع ہو ،وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ان سب چیزوں میں سرفہرست رکھتی ہیں۔ جیسا کہ عفت عمر نے خود اشنا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اشنا میں فن اداکاری، عطیہ خداوندی ہے۔

الف اللہ اور انسان کی اداکارہ نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ وہ ان سب کے ساتھ ایک اچھی فنکارہ اور بہت اچھی انسان ہیں۔ پاکستان میں بحیثیت مقبول فنکارہ اشنا، ذہنی صحت (مینٹل ہیلتھ) کے تصور کو ترجیح دیتی ہیں، عفت عمر کے ساتھ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا انڈسٹری میں کس طرح ایک مضبوط عورت اور نسائی ماہر ہونے کے باوجود ان کی کہی گئی ہر بات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، حالانکہ یہ نہیں دیکھ جاتا کہ مقصد یا ارادہ نیک ہے۔

ملک میں خواتین کی خود مختاری کا مدعا ہو یا خواتین گلوکارہ کی تعریف کا معاملہ ہو، تاریخی پروگراموں کے بارے میں دلچسپی یا پھر جانوروں کی خاطر ایک بہتر دنیا بنانے کا ارادہ یا پھر خواتین کی حراسانی کا معاملہ اشنا درحقیقت ہر قسم کی غنڈہ گردی کے خلاف ایک وکیل کی حیثیت سے اپنے آپ کو پیش کرتی ہیں۔
عفت عمر کے اس پروگرام میں اشنا نے ہر اس وقار کو ترک کیا ہے جو کہ کسی مشہور شخصیت کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اشنا نے ساتھ ہی ہر اس بات اور ٹوئٹ کی وضاحت کی ہے جو کہ پوری دنیا کو مبالغہ آرائی یا غلط فہمی سے پریشان کیے ہوئے تھا، میں نے ان تمام بڑھکتے ہوئے سوالات کے جواب دیئے جنہوں نے سیکڑوں شے سرخیوں کو جنم دیا، پیزا سے لیکر گلوکاری تک ، ان تمام باتوں کا احاطہ کیا اور ان سب تنازعات کا جواب دے دیا (اگر مستقبل میں کبھی کوئی متجسس ہوں تو اس کا انٹرویو کو دوبارہ ضرور دیکھیں)۔
عفت عمر کے اس شو میں ان تمام موضوعات کا تزکرہ کیا گیا جو اشنا سے متعلق تھے، جس میں انھوں نے اپنے آپ کو کسی حد تک بھی محدود نہیں رکھا بلکہ سچ اور مستند حقیقت سے آگاہ کیا، جو کہ اس وقت اور عمر میں بہت کم ہی کی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔