رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا!

لاہور: سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پینٹنگ شیئر کی تھی جس پر گلوکار عدنان سمیع نے ان کی پینٹنگ کی تعریف کی تھی۔
رابی پیرزادہ کی پینٹنگ کو جہاں گلوکار عدنان سمیع نے سراہا، وہیں چند پاکستانی صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا تھا کہ یہ پینٹنگ آپ نے خود نہیں بنائی۔
بعد ازاں رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر چلے جانے کی وجہ یہ ہے کہ بھارت ہم سے کافی بہتر ہے، وہاں کے لوگوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا اور نہ ہی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کسی بھی شخص کی صلاحیتوں کی حق دار ہی نہیں۔ اس کے ساتھ ہی رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔
اُن کے اس ٹوئٹ کے بعد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
اب رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کی ہے کہ ’پاکستان میرا دل، میری جان ہے اور مجھے اپنے ملک کے لوگ بے حد عزیز ہیں، اور اگر میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر بھی گئی تو مکّہ جاؤں گی’۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔