اب روبوٹس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے

کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے دیگر شعبوں کو شدید متاثر کیا، وہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو یک سر بدل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے مقابلوں میں مداحوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، مگر کورونا نے اسٹیڈیمز کو یک سر ویران کر دیا۔
اس سے جہاں منافع میں واضح کمی آئی، اس سے ان سرگرمیوں کی دل چسپیاں بھی کم ہوئی ہے۔
البتہ اب اس سلسلے میں ٹیکنالوجی کی مدد لینے کا انوکھا فیصلہ کیا ہے۔
اب مداحوں کی جگہ روبوٹس لیں گے، جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

حال ہی میں جاپان کے بیس بال گیم کے دوران اسٹیڈیم میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین کی جگہ ڈانس کرتے روبوٹس کا تجربہ کیا گیا، جس کا ردعمل خاصا حوصلہ افزا رہا۔
یاد رہے کہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر میچز کے انعقاد کا آغاز ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔