کورونا سے ایک دن میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 23 ہزار کیسز رپورٹ

چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، جب کہ اس دوران ساڑھے 5,412 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، وائرس سے اب تک 72 لاکھ 27 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 960 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 135,828 ہو گئی ہے، جب کہ 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 61 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 14 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32,343 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 69,254 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 17 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,199 ہلاکتیں ہوئیں۔برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 44,602 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,926 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 93 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 69 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 12 اموات ہوئیں۔

میکسیکو نے بھی اموات میں بڑی تیزی کے ساتھ فرانس اور اسپین کو پیچھے چھوڑا، جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 33,526 ہو گئی ہے، جب کہ کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، میکسیکو میں 1 لاکھ 72 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,979 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,401 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔