قومی ایئرلائن کا عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن بحال!

کراچی: پی آئی اے نے آج سے متحدہ عرب امارات کیلئے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ قبل ازیں پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یکطرفہ پروازیں چلا رہی تھی، لیکن اب پاکستان سے مسافر دبئی، شارجہ، ابوظہبی وغیرہ کا سفر کرسکیں گے۔
تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی، روانگی سے قبل ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پُر کرنا لازمی ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹس کی فروخت شروع کردی گئی ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔