بھارتی کھلاڑی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، شاہد آفریدی

کراچی: شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پٹائی لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انہیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کے خلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباؤ ہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔