خان پور، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم!

رحیم یار خان: خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی ٹکرا گئی۔
رحیم یار خان کے علاقے خان پور کے جٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر 27 شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی ٹکرا گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ آٹومیٹک کانٹا تبدیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثہ کے باعث دونوں سائیڈ کے ٹریفک کو معطل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ایک ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں سکھ برادری کے 22 زائرین زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ ویگن ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا تھا، ان میں سے 17 سکھ زائرین کی آخری رسوم آج نوشہرہ میں ادا کردی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔