کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر!

اسلام آباد: حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کے منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے تحت ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا اور نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
اجلاس میں حساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 3.72 ملین خاندانوں کو امداد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، پروگرام کے تحت 29.72 ارب روپے بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جائیں گے، ای سی سی نے 37 لاکھ 25 ہزار درخواست دہندگان کیلئے 29.72 ارب روپے کی کیش ٹرانسفر کی منظوری دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔