تند و تیز لہروں میں سرفنگ کرنے والی 9 سالہ پاکستانی بچی

انٹرنیٹ پر ایک 9 سالہ بچی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جو کم عمری میں بہت ہی مہارت سے اونچی لہروں کے ساتھ مزے سے کھیل رہی ہے۔

سینٹرل فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل 9 سالہ باصلاحیت بچی کی تین تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سرفنگ کرتی نظر آرہی ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں بچی بلوچ ثقافت کے کپڑے زیب تن کیے کھڑی  ہے جس کے پیچھے سمندر نظر آرہا ہے جبکہ دو میں وہ سرفنگ اور  اسکیٹ بورڈنگ کرتی نظر آرہی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی باصلاحیت بچی کا نام یا مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔