8 بیویوں کے ساتھ خوش گوار زندگی گزارنے والا شوہر
منیلا: ایک ہی گھر میں 8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا شوہر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ایک دو نہیں بلکہ 8 بیویوں کے ساتھ خوشگوارزندگی گزارنے والا تھائی لینڈ کا ٹیٹو آرٹسٹ سوشل میڈیا پرمقبول ہوگیا۔
یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں تھائی نوجوان اونگ ڈیم کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔ اپنی آٹھ بیویوں سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی سے دوست کی شادی جب کہ دوسری سے بازار میں ملا۔
اونگ ڈیم کا کہنا تھا کہ تیسری بیوی سے اسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی۔ ساتویں بیوی مندر میں اور آٹھویں بیوی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔
اونگ نے مزید کہا کہ لوگ 8 بیویوں کی وجہ سے مجھے امیر سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری ہر بیوی اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے۔
اونگ کی 8 بیویوں نے اسے مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔