افغانستان: بارودی سرنگ دھماکا، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تین نامعلوم دہشت گرد ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اہم کمانڈرز کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دوڑ گئی ہے اور ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہورہی ہے کہ پاکستانی وفد کی افغانستان آمد کے بعد سے ٹی ٹی پی کے لیے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشت گردوں میں سینئر لیڈرشپ کے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔ یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی Intelligence ingress کا ایک واضح نشان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک اور واقعے میں ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم حراسانی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔