ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 55 اموات
ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کے افسوس ناک واقعے میں اموات کی تعداد 55 ہوگئی۔
ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات لگنے والی آگ نے تباہی مچادی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 55 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے، جن میں سے 51 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جب کہ 4 نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑا۔
اس حوالے سے ہانگ کانگ فائر سروس حکام کا بتانا ہے کہ رہائشی کمپلیکس کے 8 میں سے 4 بلاکس میں لگی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے جب کہ دیگر بلاکس میں آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں، تاہم ایک رہائشی بلاک آگ سے متاثر نہیں ہوا۔