شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔