مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی، 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ آج صبح سوپور میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ سری نگر اور سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا، جس کے دوران مسلح نوجوانوں نے گرفتاری دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تھی۔
ادھر کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم اور نہتے نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا جارہا۔
مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارتی فوج نے وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل معمول بن گئے ہیں، تاہم غیور کشمیری اپنے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔