دیامر بھاشا میں دوران کام بارودی دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان: پاکستان کے اہم آبی ذخیرے کے منصوبے دیامر بھاشا ڈیم میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت میں واقع دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے سبب چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی آٹھ تک بتائی جارہی ہے جو شدید زخمی حالت میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔