سعودیہ میں گھر میں آتش زدگی کے باعث 4 بچے جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں ایک گھر میں خوف ناک آگ بھڑک اُٹھی، جس میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق العمران شہر میں نیشنل جسٹس کلب میں فینسنگ کوچ علی بن ابراہیم العبید کے گھر میں آتش زدگی اس وقت ہوئی جب والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور بچے گھر میں اکیلے تھے۔
ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ گھر کے گراؤنڈ فلور پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس دوران 10 سالہ ھبہ، 9 سالہ حسین، 2 سالہ لیان اور ایک سال کا رھف جاں بحق ہوگئے۔ آتش زدگی کے وقت بچے سورہے تھے۔ چاروں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔