نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک

کٹھمنڈو: نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 33 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بیرون ممالک کے میڈیا کے مطابق نیپال کے شمال مغربی صوبے کرنالی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی، جس سے بچنے کے لیے ہزاروں رہائشی اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔
شدید بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، جس سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی زد میں آنے والے 22 لوگ اب بھی لاپتا ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیوں کی انجام دہی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
نیپالی حکام کے مطابق رواں سال شدید بارشوں کے باعث نیپال میں 110 افراد جان ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔