مئی میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 32 کشمیری شہید، 26 زخمی ہوئے
سری نگر: بھارتی فورسز نے ماہ مئی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 32 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج یکم جون کو بھی دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔
گزشتہ ماہ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور دھماکوں کی وجہ سے کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔
بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے 92 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا جب کہ نام نہاد 180 سرچ آپریشن کے دوران دو گھروں کو تباہ بھی کردیا۔