ڈی آئی خان: فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان: فورسز کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جب کہ دہشت گردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔