بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری شہید!
سری نگر: بھارت کی قابض فوج نے ایک بار پھر آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، محاصرے اور آپریشن کی آڑ میں کی گئی جب کہ آپریشن تاحال جاری ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
دوسری جانب فورسز کی طرف سے دوسرے روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ اور بڈگام میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم بڈگام میں بھارتی پولیس کا خصوصی پولیس افسر(ایس پی او) ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔