2 سو جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب
لیما: اجتماعی شادیوں کی ایک شان دار تقریب کا انعقاد پیرو میں کیا گیا، جہاں بہ یک وقت 2 سو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے۔
پیرو میں شادی کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، دو سو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہونے والے ایونٹ کا انعقاد شہر کے میئر نے کیا، 2 سو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ہر جوڑے نے انٹری اپنے اپنے انداز میں کی۔
سائیکل رکشے پر آنے والا جوڑا مرکز نگاہ بن گیا۔ نئے جوڑوں نے مختلف انداز اپناتے ہوئے تصاویر بنوائیں، پھلوں کی ٹوکریوں اور کافی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔