20 سالہ نوجوان نے 400 شہریوں کے ساتھ نیا ملک قائم کرلیا

ویٹی کن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا چھوٹا ملک وجود میں آگیا، جسے 20 سالہ لڑکے نے بسایا ہے۔
آسٹریلوی نوجوان نے 400 شہریوں جنہیں اس سے قبل پاکٹ تھری قوم کے نام سے پہچانا جاتا تھا، ان پر مشتمل اپنا نیا ملک بنا لیا۔
مذکورہ نوجوان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کی، جب اس نے خود کو فری ری پبلک آف ورڈیس کا صدر قرار دیا۔
آسٹریلوی نوجوان ڈینیئل جیکسن نے 2019 میں ایک ایسی جگہ دریافت کی، جو اس سے قبل کسی دوسرے ملک کے زیر انتظام نہیں تھی۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک چھوٹی سی قوم ہے جو کروشیا اور سربیا کے درمیان دریائے ڈینیوب کے کنارے ایک 125 ایکڑ جنگل میں آباد ہے، ان کا اپنا جھنڈا، کابینہ اور کرنسی بھی ہے۔
فری ری پبلک آف ورڈیس میں کروشین اور سربین کے علاوہ انگریزی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ یورپی ممالک سربیا اور کروشیا کے درمیان متنازع علاقے اور یہاں کے رہائشیوں کو پاکٹ تھری کہا جاتا ہے۔
ڈینیئل جیکسن کو ملک بنانے کا اعلان کرنے پر کروشیا کے حکام نے گرفتار کرلیا تھا اور کروشیا نے نئے ملک کے اعلان کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔