سندھ میں 4 مہینوں کے دوران ملیریا سے 20 ہزار افراد متاثر

کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے، جس میں یکم جنوری سے 16 اپریل تک 20,000 سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔
اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتا لگانا بھی شامل ہے، جو بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے۔
کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آرہی ہے۔
صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔
کراچی میں ملیریا کے 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ جنوبی میں 77 ہے، اس کے بعد ملیر میں 69، غربی میں 30، کورنگی میں 18، شرقی میں پانچ اور وسطی میں دو کیسز سامنے آئے ہیں۔