گوانتاناموبے جیل سے 2 قیدی بھائی پاکستان منتقل

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ اُس نے گوانتاناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کردیا۔
پینٹاگون کے مطابق عبدالربانی اورمحمد ربانی کو 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکا کے محکمہ دفاع کے مطابق عبدالربانی کو القاعدہ کے لیے سہولت کاری اور ان کے بھائی محمد ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی و سفری سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پینٹاگون کے مطابق 2 افراد کو منتقل کرنے کے بعد گوانتاناموبے جیل میں قید افراد کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔
نائن الیون کے بعد امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امریکا کے قیدیوں کے لیے یہ عقوبت خانہ قائم کیا گیا تھا۔ دُنیا بھر میں یہ بدنام زمانہ عقوبت خانہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔