فیصل آباد، دو خواجہ سراؤں کا اغوا، اجتماعی زیادتی!

فیصل آباد: دو خواجہ سراؤں کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کے اغوا، تشدد اور زیادتی کا واقعہ ڈیجکوٹ میں پیش آیا۔
متاثرہ خواجہ سراؤں نے تھانے میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ پنواں کے علاقے میں ایک دربار پر منعقدہ میلے میں رقص کے لیے گئے تھے، جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا اور ملزمان نے انہیں ناصرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ بہیمانہ تشدد بھی کیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، میڈیکل ٹیسٹ کے لیے کارروائی کی جارہی ہے اور رپورٹ ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔