مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوان شہید کردیے!

سری نگر: بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی تمام حدود عبور کرچکے ہیں، انہوں نے ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی فوج نے علاقے کو سیل کرکے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
غاصب فوج نے بارہ مولا اور سوپور کے علاقوں میں بھی گھر گھر تلاشی لی۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی، ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔