بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 131 دن مکمل، جیل بھرو تحریک شروع

نئی دہلی: بھارت کے مظلوم کسانوں کے احتجاج کو 131 روز ہوگئے، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے ابھی تک جاری ہیں، کالے قوانین کے خلاف کاشت کاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کردیا۔
بھارتی کسانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے ہوئے ہے۔ فوڈ کارپوریشن کا ادارے بند کرنے کی تیاری کرلی۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں نے ایف سی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے سرکار کالے قوانین کو کیا واپس لے گی، وہ تو ایف سی آئی ہی کو بند کرنے جارہی ہے۔ ہریانہ کے کسان رہنما گورنام سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج سے نہیں بی جے پی کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔
دلی کے اردگرد دھرنوں کے دوران مظاہرین کی اموات کی تعداد 3 سو 51 ہوگئی۔ زرعی قوانین کے خلاف کاشت کاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔