پاکستان کو موسمیاتی کانفرنس میں نہ بلانے پر شور شرابے پر حیران ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کو دعوت نہ ملنے پر ہونے والے شور پر وزیراعظم عمران خان نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے کے حوالے سے ہونے والے شور پر حیران ہوں، ہماری حکومت اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور انہیں صاف اور گرین پاکستان فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے کلین گرین پاکستان، بلین ٹرین سونامی، قدرتی بنیادوں پر حل اور دریاؤں کی صفائی جیسے اقدامات کیے، خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا اور گزشتہ 7 برسوں کے دوران بہت تجربہ حاصل کیا، ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا اور سراہا گیا، اگر کوئی بھی ریاست ہم سے سیکھنا چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے پہلے ہی ترجیحات طے کرلی تھیں، اگر بین الاقوامی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے تو تعاون کرسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔