بھارت میں 140 سال قدیم پل گرنے سے 120 ہلاکتیں

موربی: بھارت میں 140 سال پُرانا پُل گرگیا، جس کے نتیجے میں 120 لوگ ہلاک ہوگئے۔
ریاست گجرات کے شہر موربی میں دریا پر بنے 140 سال قدیم پل کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زیادہ افراد دریا میں جاگرے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق 19ویں صدی کے بنے پُل کا حال ہی میں مرمتی کام کروایا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو اسے عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔
ریاست گجرات کی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لیے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
دھیان رہے کہ دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر لاگت ساڑھے 3 لاکھ روپے آئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔