نیشنل گرڈ میں 2030 تک 10 ہزار میگاواٹ سستی بجلی بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: نیشنل گرڈ میں 2030 تک مزید بڑے اضافے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ واپڈا پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2030 تک نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کرے گا۔
وزارت توانائی کے مطابق پن بجلی کی موجودہ پیداوار، جو قریباً ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے، بڑھ کر دوگنا یعنی کم و بیش 20 ہزار میگاواٹ ہوجائے گی۔ ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔
واپڈا کے ان زیر تعمیر منصوبوں میں دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ، مہمند ڈیم، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور پروجیکٹ قابلِ ذکر ہیں۔
یہ منصوبے 2024 سے 2030 کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔