کے الیکٹرک کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، مختلف علاقوں میں شہریوں نے رات سوتے جاگتے گزار دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں ماڈل کالونی، شاہ فیصل ٹاؤن، طارق بن زیاد سوسائٹی، معین آباد میں بجلی رات بھر بند رہی، ایف بی ایریا، گلشن اور گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر رہا۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایکشن لے لیا، انھوں نے جمعے کو کے الیکٹرک حکام طلب کر لیے، کابینہ اجلاس میں کراچی میں بجلی بحران پر بحث کی گئی، دو دن بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا جس میں کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات پر انھیں بریف کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔