کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف ریلی، وزیراعظم ٹروڈو کی شرکت
ٹورنٹو: نسل پرستی کے خلاف کینیڈا میں ریلی نکالی گئی جس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نسل پرستی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 3 بار گُھٹنے ٹیک کر شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا۔
نسل پرستی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سیاہ ماسک اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔
کینیڈین وزیراعظم نے ریلی سے خطاب نہیں کیا، مظاہرے کے بعد شرکاء جب امریکی سفارت خانے کی جانب بڑھے تو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو واپس چلے گئے۔
دھیان رہے کہ یہ مظاہرے ایسے موقع پر کیے گئے جب مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں خاتون کی موت کےخلاف مظاہرہ بھی کیا گیا تاہم اس مظاہرے میں جسٹن ٹروڈو نے شرکت نہیں کی۔