کورونا کے خلاف کامیابی کے بعد جلد ملاقات ہوگی: ملکہ برطانیہ

لندن: ملکہ برطانیہ نے اپنے خصوصی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ برطانوی قوم اس بحران کے خلاف ضرور کامیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے کہا کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے اور یہ کامیابی آپ میں سے ہر ایک کے نام ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا، یہ مشکل وقت ہے، مسائل ہیں، مگر مجھے یقین ہے کہ ہم اس سے نکل آئیں گے۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہے، جب کہ کیسز کی تعداد 48 ہزار کے قریب ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔