کورونا کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما چل بسیں

لندن : کورونا وائرس برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی نرس کی زندگی کو نگل گیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما نسرین کا انتقال والسال مینر اسپتال میں ہوا جہاں وہ 16 برس سے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ نرس اریما نسرین تین بچوں کی ماں تھیں جن میں 23 مارچ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔اریما نسرین کی بہن کزیمہ نسرین کا کہنا ہے کہ جب اریما میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو تب وہ جسمانی طور پر صحت مند تھیں، لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے لیکن یہ بہت ہی خطرناک ہے کیونکہ جب اریما کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تو اس وقت ان کی عمر محض 36 سال تھی۔
کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارنے والی اریما کی قریبی دوست روبی اختر نے سوشل میڈیا پر اپنی دوست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پیار کرنے والی اور ملنسار لڑکی تھی۔ہم اُسے بھلا نہیں سکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔