کورونا ٹیسٹ سے متعلق بعض حلقوں کے خدشات دُور کیے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ سےمتعلق بعض حلقوں میں پائے جانے والے خدشات دُور کیے جائیں۔
نجی نیوز ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت کورونا سے پیدا شدہ صورت حال سےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کوبریفنگ دی گئی اور ملک میں کوروناکیسز،متاثرہ افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز،طبی عملےکوحفاظتی سامان کی فراہمی اورسہولتوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کے بہترین استعمال کے لیےمربوط حکمت عملی تیارکی جائے، تاکہ ضرورت پڑنے پر میسرسہولت تک آسانی سے پہنچا جاسکے۔ معاشی صورت حال، عوامی مسائل کومدنظررکھ کرلاک ڈاوٴن میں نرمی کی گئی۔ معاشی سرگرمیوں،حفاظتی اقدامات کےدرمیان توازن برقراررکھاجائے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر عالمی سطح پرنظر ثانی کی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے انسداد کی وقتی حکمت عملی ہے، تاہم اس وبا سےبچاؤ کے لیےحفاظتی اقدامات کونظراندازنہیں کیاجاناچاہیے۔ عوام کوعلامات کی صورت میں خودکوروناٹیسٹ کی ترغیب دی جائے۔
دوسری طرف آبی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آبی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دیامر بھاشا کامنصوبہ تعمیرات،صنعتوں اورمعیشت بہتر کرنے میں مددگارہوگا۔وزیراعظم نے اس موقع پر داسو ڈیم منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔