کورونا ویکسین کا بندروں پر کامیاب تجربہ

بیجنگ: چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکیسن کا بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جن بندروں کو چینی دوا ساز کمپنی کی ویکسین دی گئی اور پھر کورونا وائرس منتقل کیا گیا، اُن میں کورونا کی کوئی بھی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور جن بندروں میں ویکسین کے بغیر کورونا وئراس داخل کیا گیا تھا وہ بیمار ہو گئے اور بعض کی موت واقع ہوگئی۔
اس سے قبل برطانوی سائنس دانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکا سمیت بعض دیگر ملک بھی کورونا کی ویکسین بنا رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے اس کے انسانوں پر تجربات بھی شروع کر دیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔