کورونا وائرس کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی
کراچی: کورونا وائرس کے اثرات اسٹاک ایکسچینج تک پہنچ گئے، ریکارڈ مندی دیکھی گئی، انڈیکس 33 ہزار تک گرگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ہفتے کے اختتام کی طرح نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کاروبار میں مندی کا رحجان دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: سندھ: کورونا کے مزید 50 متاثرین، تعداد 94 ہوگئی
16سو پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔
معطلی کے بعد جب کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس کی 5.19 فیصد کمی سے 34100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ ہوئی۔
البتہ تھوڑی دیر بعد انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی کھوگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر کی قیمت 157 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔