کورونا وائرس کی 6 نئی علامات کی نشاندہی

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزر اینڈ کنٹرول نے کورونا کی علامات کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا اور علامات کے بغیر متاثر ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا۔امریکی ماہرین کے مطابق اُن کی تحقیق کے دوران کرونا کی 6 نئی علامات سامنے آئیں جو پہلے کے مقابلے میں معمولی اور مختلف ہیں۔ ماہرین نے جن نئی 6 علامات کی نشاندہی کی اُن میں سردرد، گلے میں سوزش، سردی لگنا، کپکپی ہونا، پٹھوں میں درد اور حلق کڑوا ہونا ہے۔ماہرین کے مطابق نئی علامات 6 روز میں شدت اختیار کرلیتی ہیں، اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔