کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو نہیں دل کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے،ماہرین

یورپی ملک جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو نہیں بلکہ دل کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس مریضوں کے پھیپھڑوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے لیکن نئی تحقیق میں دل پر بھی کورونا کے وار کا انکشاف ہوا ہے۔جرمن شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کورونا کے دل کو نقصان پہنچانے کے کیسز زیادہ تر نوجوانوں میں رپورٹ ہوئے، جن کی عمریں 39 برس تک ہیں۔تحقیق کے مطابق کورونا سے متاثرہ 39 برس تک کے 100 افراد میں سے 80 فیصد کے دل متاثر ہوئے اور 60 فیصد افراد کے دل کے عضلات میں سوجن پائی گئی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔