کورونا عفریت، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں پر عوامی رش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کابینہ کے اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کرانے کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔
انہوں نے حکام کو سخت ہدایت کی کہ بلاضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ کورونا وائرس کے اعداوشمار تشویش ناک ہیں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں، ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔