کورونا سے کراچی میں دو پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: کراچی میں 2 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی پولیس کے 2 اہلکار کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، گزشتہ روز کورونا سے پہلی ہلاکت انور جہانگیر نامی اہلکار کی ہوئی تھی جب کہ آج اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس بھی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس کو کورونا مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال کی جانب سے گھر پر ہی قرنطینہ کرنے کا کہا گیا تاہم آج صبح اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جہاں انیس کی موت ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔