کورونا بحران: 50 جاں بحق، متاثرین کی تعداد 3278 ہوگئی
کراچی: کورونا عفریت نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اس بحران کے باعث سب سے زیادہ 16 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں 15،15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 1493 ہے، سندھ میں 881، کے پی کے میں 405، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82، آزاد کشمیر میں پندرہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔