کورونا بحران: معلومات کے لیے یوٹیوب پر انحصار خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

گزشتہ دو عشروں میں سوشل میڈیا نے ہماری زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے، البتہ اس کے مضر اثرات بھی بہت واضح ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا جہاں معلومات کے فوری حصول کا ذریعہ ہے، وہیں یہ گمراہ بھی کرسکتا ہے، معلومات کے حصول کے لیے گوگل اور یوٹیوب جہاں معاون ہیں، وہیں یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
بی ایم جے گلوبل ہیلتھ جرنل کے ایک آرٹیکل میں یوٹیوب پر کورونا وائرس سے متعلق انگریزی میں دست یاب ہر 4 میں سے ایک ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیا گیا ہے، دل چسپ امر یہ ہے کہ ان ویڈیو کو سب سے زیادہ دیکھا گیا۔
ریسرچرز نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ وباؤں کی نسبت کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات زیادہ لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔
تو اگلی بار کورونا سے متعلق معلومات حاصل کرنی ہو، تو بہتر یہی ہے، مستند ذرایع پر انحصار کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔