کمبوڈیا کورونا کو شکست دینے والا پہلا ایشیائی ملک!

پنوم پن: کمبوڈیا کورونا وائرس کو مکمل شکست دینے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ،تاہم اب بھی تمام تر پابندیاں اور احتیاطی تدابیر برقرار رکھی جائیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا میں 27 جنوری سے 12 اپریل تک کورونا وائرس کی 122 مریضوں میں تصدیق ہوئی تھی، تاہم اس مہلک وائرس سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا میں مبتلا آخری مریضہ کو بھی صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔
کمبوڈیا میں 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ،لیکن 12 اپریل سے کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ، اس کے باوجود کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جانے والے تمام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،جن میں اسکولوں کی بندش، قرنطینہ اور سخت سرحدی اور داخلی نگرانی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔